پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یاسر پر تاحیات پابندی عائد کی جائے‘عبد القادر کامطالبہ

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) عظیم لیگ اسپنر اور گوگلی کے موجد عبدالقادر نے اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو یاسر پر تاحیات پابندی عائد کی جائے تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ آنے والی آنے والی نسلوں کیلئے مثال قائم کر سکے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے تو کوئی سمجھوتہ کیے بغیر یاسر پر تاحیات پابندی عائد کی جائے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو آنے والی نسلوں کیلئے مثال قائم کرنے کی اس سے بہتر موقع نہیں مل سکتا کہ وہ یاسر پر پابندی لگا کر انہیں نوجوانوں کیلئے مثال بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کی وجہ سے ہم ابھی تک وسیم اکرم سے لے کر محمد عامر تک جدوجہد کر رہے ہیں، ماضی میں عطاالرحمان اور سلیم ملک جیسے کھلاڑیوں پر پابندی کردی گئی جبکہ دیگر قصور واروں کو مختلف عذر پیش کر کے چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں صرف اور صرف یاسر شاہ کا قصور ہے اور ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے ¾ہمیں ملک میں کرکٹ کی بقا کیلئے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ اصول اور قوانین بنانے ہوں گے اور بورڈ اس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔سابق لیگ اسپنر نے قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو معاف کردیں کیونکہ وہ سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی دہرا معیار ختم کرتے ہوئے عامر کے ساتھ ساتھ آصف اور سلمان کو بھی پاکستان سپر لیگ میں نمائندگی کا موقع فراہم کرے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…