پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہوا کہ پٹرول ہی نایاب ہو گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور / راولپنڈی: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہوا کہ پٹرول ہی نایاب ہو گیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی شدید قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ لاہور میں پٹرول کی قلت کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور شہر کے 180 سے زائد پٹرول پمپس پر پٹرول ہی دستیاب نہیں ہے جب کہ جن پمپمس پر پٹرول دستیاب ہے تو وہاں شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ پٹرول کی کمی کے باعث شہری سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو دھکا لگانے پر مجبور ہیں جب کہ پٹرول کی عدم دستیابی پر ضلعی حکومت نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔دوسری جانب راولپنڈی میں بھی پٹرول کا حصول شہریوں کے لیے درد سر بن گیا ہے شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ پٹرول کی قلت کے باعث سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے جس کی وجہ سے عوام کو دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزارت پٹرولیم کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پی ایس او نے کراچی سے پٹرول کی سپلائی بغیر کسی وجہ کے بند کر دی ہے جس کی وجہ سے اتوار کے دن سے شہر کے 70 فیصد سے زائد پمپوں پر پٹرول نایاب ہو گیا۔ جب کہ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت بڑھنے کا امکان ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…