لاہور(نیوزڈیسک)اجتماعی زیادتی کے مبینہ مرکزی ملزم کی قربت کے ثبوت ن لیگ کے اہم رہنماکیلئے مصیبت بن گئے،اپر مال کے ہوٹل میں 14سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے مبینہ مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کی قربت اور ساتھ بنوائی گئی تصاویر نے وزیر تعلیم رانا مشہود کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔ بتایاگیا ہے کہ لڑکی طرف سے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ عدنان خود کو رانا مشہود کا پی ایس او ظاہر کرتا تھا ۔ جبکہ مبینہ مرکزی ملزم عدنان کی مختلف تقریبات میں رانا مشہود کے ساتھ اور بعض تقریبات میں اسٹیج پر بیٹھے ہوئے تصاویر سامنے آ ئی اور اس قربت کیو جہ سے رانامشہودکی سیاسی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ یاد رہے کہ رانا مشہود کو ان دنوں نیب کی طرف سے بھی مختلف الزامات کے تحت تحقیقات کا سامنا ہے ۔