جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی ،مودی کے اچانک دورے جیسے رابطوں کو جاری رکھنا چاہیے،آفتاب شیرپاﺅ

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاو¿ نے کہاہے کہ پاک بھارت تعلقات میں موجود کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مودی کے اچانک دورے جیسے رابطوں کو جاری رکھنا چاہیے۔ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جامع مذاکرات میں جو سنگین معاملات ہیں اس پر بھی سنجیدگی کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے، تو اس لحاظ سے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وزیراعظم مودی کی طرف سے ایک اچھا قدم تھا۔وہ غیرملکی میڈیا سے بات چیت میںبھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر تبصرہ کر رہے تھے۔آفتاب شیرپاو¿ قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ ایوان بالا کی ایسی ہی کمیٹی کے رکن اور حزب مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے قائدین کو چاہیے کہ وہ کسی بھی واقعے کو تعلقات میں خلل کا باعث نہ بننے دینے کے لیے بھی کام کریں۔یہ بہت اہم ہے کہ دونوں قائدین دونوں ممالک اس بات کو طے کریں کہ کوئی بھی واقعہ کیونکہ دونوں طرف ایسے عناصر موجود ہیں جو کہ اس عمل کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے تو کوئی ایسی کارروائی چاہے وہ دہشت گردی کی ہو یا کچھ اور ہو امید تو ہم کرتے ہیں کہ نہ ہو لیکن اگر ایسا کچھ ہو تو اس سے یہ عمل پٹڑی سے اترنا نہیں چاہیے۔ دوراندیشی کے ساتھ ہمیں اس عمل کو آگے بڑھانا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان رواں ماہ ہی ایک عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد باہمی جامع مذاکرات کی بحالی کا اعلان بھی کیا۔دونوں ہمسایہ ایٹمی قوتوں کے خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات آئندہ ماہ کے وسط میں اسلام آباد میں ہونے جا رہے ہیں جس میں دو طرفہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے نظام الاوقات اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔امریکہ بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ واشنگٹن دونوں ملکوں کو اپنے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیونکہ ان کے کشیدہ تعلقات خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مضر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…