لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمد نوازشریف کی نواسی ، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں ون ڈ ش کی پابندی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مہمانوں کے لئے دیسی مرغ کا قورمہ ، بریانی اور میٹھے میں حلوہ بنایا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کھانا بنانے کے لئے شہر کے معروف خانسانوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مہمانوں کے ساتھ آنے والے ڈرائیورز ، سکیورٹی گارڈز اور گھریلو ملازمین کے لئے الگ سے اسی معیار کے کھانے کا انتظامات کیا گیا ۔