لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی نواسی مہرالنساءصفدرکی آج رخصتی ہوگی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم کی رہائش گاہ رائے ونڈمیں یہ تقریب ہورہی ہے ۔اورسیکورٹی کے لئے 1000پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں اورٹریفک کے لئے بھی رائے ونڈروڈکوبندکردیاگیاہے اورٹریفک کے لئے متبادل انتظام کیاگیاہے ۔اس تقریب میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف بھی موجود ہیں اورمہمانوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیاہے جن کی سیکورٹی کے لئے پنجاب پولیس کے 1000پولیس اہلکاروں توتعینات کیاگیاہے ۔