کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف اپنی جماعت کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان جب کراچی میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کرنے انصاف ہاﺅس پہنچے تووہاں پرکارکنوں نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پراحتجاج کیاجب کہ تحریک انصاف کی کراچی کی قیادت نے کارکنوں کوانصاف ہاﺅس کے دروازے بندکرکے داخلہ روک دیا۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارٹی قیادت اورپارٹی رہنماءعلی زیدی کے خلا ف نعرے بازی کی او رسنگین الزام عائد کیاکہ کراچی کی پارٹی قیادت نے بلدیاتی انتخابات میں من پسند افراد کوٹکٹ دیئے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کوکراچی میں بلدیاتی انتخابات میں شکست ہوئی ۔