کراچی(نیوز ڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ کے صاحبزادے کی شادی عوام کے لئے پھر عذاب بن گئی، پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے کی شادی پر وی آئی پی شخصیات کے پروٹوکول کے باعث شہری کئی گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیدخورشید شاہ کے صاحبزادے کی شادی پروی آئی پیز شخصیات کے پروٹوکول کیلئے نجی ہوٹل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کچھ شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کردی تھی۔جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور بدترین ٹریفک جام ہونے شہریوں کو کئی گھنٹے تک سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ دو روز پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وی آئی پی پروٹوکول کے باعث دس ماہ کی بچی بسمہ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھی