اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

بےنظیر بھٹو کی برسی ملک بھرمیں عقیدت واحترام سے منائی جائے گی، رہنما پی پی

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی آٹھویں برسی 27 دسمبر کو ملک بھر میں نہایت عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔ برسی کا مرکزی اجتماع بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے وسیع وعریض میدان میں ہوگا۔ جہاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبائی صدور سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین اجتماع سے خطاب کریں گے۔ برسی کے اجتماع میں کشمیر گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہونگے اور شہیدمحترمہ بےنظیر بھٹو سے عقیدت کااظہار کریں گے اور خون کے عطیات کا مرکزی کیمپ گڑھی خدا بخش میں لگایا جائے گا جہاں 26دسمبر سے 28دسمبر تک پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور عہدیدار صدقہ جاریہ کے طور پر اپنے خون کے عطیات دینگے جوضرب عضب میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے فوجی آفسروں وجوانوں اور تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو عطیہ کر دیا جائے گا۔ اس ضمن میں بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ برسی کے اجتماع میں شرکت کیلئے حسب روایت کراچی ڈویژن کے چھ اضلاع کے قافلے اپنے اپنے ضلعی صدور کی قیادت میں 26دسمبر کو علیحدہ علیحدہ روانہ ہونگے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…