لاہور (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے رائیونڈ میں جاتی عمرا پہنچنے سے قبل تاریخی شہر لاہور کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی ہیلی کاپٹر میں بھارتی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ¾ بھارتی وزیراعظم نے کابل سے نئی دہلی جاتے ہوئے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کیلئے اچانک یہاں مختصر قیام کیا۔