کراچی(ویب ڈیسک)ملک میں اگلے ماہ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے،یہ بات چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن، عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں فی ٹن قیمت 100 ڈالر کم ہونے کے سبب قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، عبدالہادی خان کے مطابق ایل پی جی قیمت میں حتمی کمی کا اندازہ 31 دسمبر کو طے ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی یومیہ کھپت 2700 ٹن ہو گئی ہے جبکہ رواں ماہ ایل پی جی کے چار جہاز کےذریعے 20000 ٹن ایل پی جی امپورٹ ہو ئی ہے