فیصل آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی والا انٹر چینج کے قریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ڈپٹی والا انٹر چینج کے قریب ایک کار کھڑی تھی کہ پیچھے سے آتی تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور سب فیصل آباد کے رہائشی تھے۔