جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

مودی کے ششکے،عوام کے جھٹکے،سیکورٹی والے بھڑکے

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)مودی کے ششکے،عوام کے جھٹکے،سیکورٹی والے بھڑکے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی لاہورآمد کے موقع پر سیکورٹی، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات انتہائی تیزی اور کم وقت میں مکمل کرنے کا نیا ریکارڈ لگادیاگیا،ماضی میں اس قسم کے اچانک دوروں کی مثال شاز و نادر ہی ملتی ہے،ماضی میں ایک بار جب بھارت پاکستان پر حملے کی تیاریاں کررہا تھا توجنرل ضیاءالحق نے اچانک بھارت کا دورہ کیا تھا اور بھارتی حکمرانوں کے ہوش اُڑا دیئے تھے، مگر جنرل ضیاءالحق کا دورہ بھی اس قدر اچانک نہ تھا، نریندر مودی نے تو ان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا،رتی وزیر اعظم نریندر مودی کے آنے کی اطلاع ملتے ہی ہر طرف ہلچل مچ گئی۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے جاتی عمرہ رائے ونڈ تک روڈ روٹ پر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔سیکورٹی اہلکار انتہائی الرٹ نظر آئے اور وہ عوام کو کسی قسم کی رعایت دینے پر تیار نہ تھے۔ ایئر پورٹ پر عام افرادکا داخلہ بند کر دیا گیا اور وی وی آئی پی لاﺅنج پر بھی کڑا پہرہ لگا دیا گیا۔مہمانوں کے استقبال کے لئے گلدستے، اشیاءخوردونوش او ریڈ کارپٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔ یہ تمام تر انتظامات اپنی جگہ موجود رہے، لیکن اس وقت یہ تمام اقدامات اور عوام کو جھٹکے بے کار ثابت ہوئے جب بھارتی مہمانوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی عمرہ رائے ونڈ پہنچا دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…