اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پھر شدید زلزلہ،متعددزخمی،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،مودی کی آمد،سود کو جائز قراردینے کی کوششیں،عوام میں بے چینی بڑھ گئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پھر شدید زلزلہ،متعددزخمی،مودی کی آمد،سود کو جائز قراردینے کی کوششیں،عوام میں بے چینی بڑھ گئی،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 39 افراد کے زخمی ہوگئے۔سوشل میڈیا پرعوام کی کثیرتعداد پاکستان میں مسلسل زلزلوں کے بارے میں مختلف قیاس آرائیوں کا اظہار کرتی رہی، بعض افراد اسے سود کی حمایت میں کئے جانے والے اقدامات سے جوڑتے رہے اور بعض اسے نریندر مودی کے سابقہ مختلف ممالک کے دوروں کے بعد ہونے والے واقعات کو وجہ بناکر پاکستان میں زلزلے کا ذمہ داربھی وزیراعظم نریندر مودی کو گردانتے رہے ، واضح رہے کہ رات گئے آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شدید سردی میں گھروں سے باہر نکل ا?ئے جب کہ مختلف علقوں میں چھتیں گرنے کے باعث 39 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا دورانیہ 90 سیکنڈ تھا جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور اس کی گہرائی 190 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے باعث پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، مرید کے، حافظ آباد، سیالکوٹ، قصور، ننکانہ صاحب، بھکر ، میانوالی، کالا شاہ کاکو، بورے والا، فیصل ا?باد، جھنگ، شور کوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، وہاڑی جب کہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، چار سدہ، چترال، دیر بالا، صوابی، شب قدر، شانگلہ، مری، سوات اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے 3 جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے گئے، پہلے جھٹکے کا دورانیہ 10 سے 15 سیکنڈ جب کہ دیگر 5 سے 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…