اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

6.9شدت کا زلزلہ،پشاورمیں زخمیوں کی تعداد بڑھ گئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)6.9شدت کا زلزلہ،پشاورمیں زخمیوں کی تعداد بڑھ گئی،پاکستان کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی۔پشاور میں زلزلے سے 7خواتین اور بچوں سمیت 40افراد زخمی ہوئے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کےقریب مکان کی دیوارگرگئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان کے شمال مشرقی علاقے اشک آباد میں 203 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ تاہم امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 2 تھی۔ خیبرپختونخواہ میں پشاور سمیت نوشہرہ ، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ ، کوہاٹ ، مردان ، سوات،چترال ، اپر دیر ، لوئر دیر ،لکی مروت ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد کےعلاوہ پنجاب کے مختلف شہر ملتان ، فیصل آباد ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،منڈی بہاءالدین ،سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، مری کے علاوہ سندھ میں جیکب آباد اور دیگر اضلاع بھی لرز اٹھے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…