لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے مختلف علاقوں میں شد ید زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد میں 191 کلومیٹر گہرائی میں ہے،شدید زلزلے کے باعث پشاور میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 17افراد زخمی ہو گئے ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سمیت اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد ملک بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور یسکیو اداروں کو ہائی الرٹ جار ی کر دی گیاہے۔ڈی جی میٹ کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آفٹر شاکس آنے کابھی خدشہ ہے جس کی شدت ممکنہ طور پر 4.5 ہو سکتی ہے۔پشاور میں مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز پاکستان کے قریب افغان تاجک سرحد کا علاقہ ہے۔زلزلے کی گہرائی 191کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا دورانیہ ڈیڑھ منٹ ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے باعث عوام میں شدید خو ف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،فیصل آباد ،لاہور، راولپنڈی جھنگ ،مری، بھکر،قصور ،ساہیوال،نارووال ،ڈسکہ ،شیخوپورہ،شرقپور ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،منڈی بہاولدین،مظفر آباد ،مردان ،پشاور،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ ،مالاکنڈ،چارسدہ اور ہری پور میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ شدید زلزلے کے باعث آزاد کشمیر کے علاقے باغ ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی اور کابل میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ،نئی دہلی میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہو ئی ہیں۔