لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے مختلف علاقوں میں شد ید زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد میں 191 کلومیٹر گہرائی میں ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سمیت اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد ملک بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور یسکیو اداروں کو ہائی الرٹ جار ی کر دی گیاہے۔ڈی جی میٹ کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آفٹر شاکس آنے کابھی خدشہ ہے جس کی شدت ممکنہ طور پر 4.5 ہو سکتی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز پاکستان کے قریب افغان تاجک سرحد کا علاقہ ہے۔زلزلے کی گہرائی 191کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا دورانیہ ڈیڑھ منٹ ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے باعث عوام میں شدید خو ف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،فیصل آباد ،لاہور، راولپنڈی جھنگ ،مری، بھکر،قصور ،ساہیوال،نارووال ،ڈسکہ ،شیخوپورہ،شرقپور ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،منڈی بہاولدین،مظفر آباد ،مردان ،پشاور،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ ،مالاکنڈ،چارسدہ اور ہری پور میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ شدید زلزلے کے باعث آزاد کشمیر کے علاقے باغ ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی اور کابل میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ،نئی دہلی میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہو ئی ہیں۔
زلزلے کامرکزکہاں تھااورگہرائی کتنی تھی ؟جانئے
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ د ینے کی اہم وجوہات ...
-
20 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
جس رات میں نے استعفیٰ دیا اس رات اسی طرح رویا جس طرح اپنی والدہ ...
-
کابل میں حملہ، فتنہ الہندوستان کے مفتی نور ولی محسود کی ہلاکت کی اطلاعات
-
پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نئے چیئرمین کا نام بھی سامنے آگیا
-
علی امین گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں
-
کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے خوشخبری
-
اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل سیل کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان جاپان اور امریکہ سمیت 20ممالک کو گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن گیا
-
سونا سستا اور چاندی کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
-
علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی؟
-
22 سالہ قید: اسرائیل کا ڈیل کے تحت بھی اہم فلسطینی قیدی کی رہائی سے ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ د ینے کی اہم وجوہات بتا دیں
-
20 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
جس رات میں نے استعفیٰ دیا اس رات اسی طرح رویا جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر رویا تھا
-
کابل میں حملہ، فتنہ الہندوستان کے مفتی نور ولی محسود کی ہلاکت کی اطلاعات
-
پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نئے چیئرمین کا نام بھی سامنے آگیا
-
علی امین گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں
-
کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے خوشخبری
-
اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل سیل کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان جاپان اور امریکہ سمیت 20ممالک کو گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن گیا
-
سونا سستا اور چاندی کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
-
علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی؟
-
22 سالہ قید: اسرائیل کا ڈیل کے تحت بھی اہم فلسطینی قیدی کی رہائی سے انکار، یہ قیدی کون ہے؟
-
میں چاہتا ہوں کہ عمران خان کا فری ٹرائل کیا جائے، سینیٹر مشتاق احمد خان
-
ایک فرد کے پی میں دہشتگردی لایا، عوام کو ایسے شخص پر نہیں چھوڑ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر