اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے میدان سیاست میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت قائم کر دی ہے۔ اپنی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان کے موقع پر تقریب سے خطاب میں پارٹی صدر افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ پارٹی میں کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پارلیمانی نظام نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا۔ افتخار چودھری نے کہا کہ ملک میں مُک مُکا والے نہیں، بے رحم احتساب کی ضرورت ہے۔ این آر او والوں کو بھی پارٹی میں آنے سے روکنا ہوگا۔ این آر او اور آئی ایس آئی سے پیسے لیکر الیکشن جیتنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں ہے۔ افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کو گِدھوں کی طرح لوٹنے والوں سے چھٹکارا دلانے کیلنے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔