اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاق کی جانب سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت سندھ رینجرز کو اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف رینجرز کے اختیارات پر بات چیت کے لئے پیر کو کراچی جائیں گے۔ وفاق نے سندھ کے تحفظات اور قانونی مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔