لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ایئرپورٹ کو وی وی آئی پی ڈکلیئر کردیا گیا ہے ،بیرون اور اندرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لاہور آنے سے روک دیا گیا ہے ۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی لاہور آمد کچھ دیر میں ہی متوقع ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم کا طیارکی لینڈنگ بے نمبر6پر کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ وی وی آئی پی ڈکلیئر کئے جانے کے بعد اندرون اور بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کا رخ ملک کے دیگر ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا ہے