راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل راحیل شریف پہلے سے طے شدہ افغانستان کا دورہ کریں گے جس دوران افغانستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آرمی چیف 27دسمبر کو کابل جائیں گے اور یہ دورہ ایک روزپر محیط ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران خطے کی صورتحال ، پاک افغان بارڈمعاملات اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت متوقع ہے