بہاول پور / مری(ویب ڈیسک) احمد پورشرقیہ میں ٹاو¿ن پلازا کےقریب کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ لورا روڈ پرسوزوکی کیری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بہاولپورمیں احمدپورشرقیہ میں ٹاو¿ن پلازا کےقریب تیزرفتاری کے باعث مسافرکوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ صادق آباد سے لاہورجارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔دوسری جانب مری میں لورا روڈ پرسوزوکی کیری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی خواتین کسی عزیز کے انتقال میں شرکت کیلئے جا رہی تھیں کہ خود موت کا شکار ہوگئیں