ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی پی گیس منصوبہ کے صرف 60کلومیٹرپرکام باقی رہ گیا، مرتضیٰ جتوئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے صرف60کلو میٹر حصے پر کام باقی رہ گیا ہے جس کی تکمیل اور ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا پائپ لائن (تاپی) سمیت ایل این جی ٹرمینلز کے قیام سے یقینی طور پر پاکستان کو 2018 تک گیس بحران سے مکمل نجات مل جائے گی۔کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں وصنعت کاروں سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے آئی پی منصوبے میں تیزی آئے گی اور پائپ لائن کا بقیہ رہ جانے والا60کلومیٹر کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو درپیش توانائی بحران پر2018کے اختتام تک قابو پالیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت نے توانائی بحران کو دور کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں 12 ہزار میگا واٹ بجلی کی قلت پیدا ہوئی، بجلی بحران موجودہ حکومت کو ورثے میں ملا تاہم وزیراعظم محمد نوازشریف کی اولین توجیح ہے کہ اس بحران سے جلد ازجلد نمٹا جائے، حکومت بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ہائیڈرو، گیس، کول، سولر اور ونڈ پاور پلانٹ کا قیام عمل میں لاکر بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے بھرپور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے وزارت صنعت وپیدوار، وزارات خزانہ، وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے درمیان باہمی اور موثر رابطوں کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کراچی اور ملک بھرمیں موجود ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں دستیاب سہولتوں کاذکر کرتے ہوئے تاجروصنعتکاربرادری کو مشورہ دیا کہ وہ ان ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز بالخصوص صوبے کے دیہی علاقوں میں قائم کیے گئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں اپنے صنعتی یونٹس قائم کرنے کے بارے میں سوچیں تاکہ سندھ کے بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع مسیر آسکیں۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہاکہ انفرااسٹرکچر، پانی، گیس اور بجلی صنعتی یونٹس کی بنیادی ضروریات ہیں، ان کے حوالے سے مسائل مناسب نظام کے فقدان اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر کیے گئے فیصلوں کے باعث پیدا ہو رہے ہیں، بدقمستی سے صوبہ سندھ کو 72فیصد گیس کی پیداوار کے باوجود بھی طلب کے مطابق گیس نہیں ملتی جس کے نتیجے میں صنعتی یونٹس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، حکومتی پالیسیاں سندھ اور پنجاب کے صنعتکاروں کے حق میں نہیں۔انہوں نے صنعت و پیداوار، خزانہ،تجارت اوردیگر متعلقہ وزارتوں سے کراچی چیمبر کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی بھی درخواست کی۔ صدرچیمبر یونس بشیر نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ کراچی کو درپیش مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی پالیسی بنائی جائے نیز کوئی حکمت عملی بنانے سے پہلے تاجروں کو آن بورڈ لیا جائے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…