اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت پٹرولیم نے او جی ڈی سی ایل میں57 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث اعلی افسر جنرل منیجر سٹورکیخلاف کرپشن انکوائری شروع کردی ہے اور اس مقصد کیلئے او جی ڈی سی ایل کے تین اعلیٰ افسران کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے،او جی ڈی سی ایل ہاو¿سنگ سوسائٹی میں سادہ لوح لوگوں کو پلاٹوں کا جھانسہ دے کر سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کے داماد عرفان بابر نے57کروڑ روپے لوٹ لئے تھے۔بھاری کرپشن کے باوجود57 کروڑ کا ملزم نے او جی ڈی سی ایل میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز تھے تاہم قائمہ کمیٹی پٹرولیم کی ہدایت پر عرفان بابر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے،او جی ڈی سی ایل کے ایک اعلیٰ افسر نے آن لائن کو بتایا کہ او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے بھی عرفان بابر کے خلاف تحقیقات ازسر نو شروع کردی ہیں اور اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت کے شعبہ ریونیو کے افسران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔عرفان بابر دوسرے کرپٹ ٹولہ کے ساتھ ملکر محکمہ جنگلات پنجاب کی زمین پر ہاو¿سنگ سوسائٹی بنائی تھی۔متعلقہ موضع پٹواری نے زمین او جی ڈی سی ایل کے ٹولہ کو دے کر کاغذات کو آگ لگا دی تھی،نیب نے متذکرہ پٹواری کو دبئی سے گرفتار کرلیا ہے۔