اسلام آباد( نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی مظفرآباد خواتین ونگ کی صدر ماریہ اقبال ترانہ سے ملاقات ،دورہ مظفرآباد کی دعوت ، چیئر مین پی پی نے جلد مظفرآباد آنے کی یقین دھانی کرا دی ۔ ملاقات کے دوران پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں اور محنت کشوں کی جماعت ہے آزاد کشمیر میں پی پی حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، موجودہ حکومت نے ریاست میں میگا ترقیاتی منصوبے شروع کئے اور میڈیکل کالجز و یونیورسٹیاں قائم کیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی اور میں خود تمام اضلاع میں جا کر انتخابی مہم چلاوں گا۔ ملاقات کے دوران ماریہ اقبال ترانہ نے پارٹی نے پارٹی چیئرمین کو تنظیمی امور ، خواتین ونگ کی تنظیم سازی سمیت دیگر امور سے آگاہ کیا اور کہا کہ ریاست میں خواتین کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے۔ انتخابات سے قبل مظفرآباد میں خواتین ونگ کی تنظیم نو کر کے جماعت کو مضبوط و مستحکم بنایا جائےگا۔