اسلام آباد(نیوزڈیسک) پشاور کے ایک رہائشی فلیٹ میں آگ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق اور دیگر چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔پشاور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ترجمان نے بتایا کہ آگ دلہ زاک روڈ پر واقع اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں لگی جس کی لپیٹ میں آ کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی دیگر چار افراد بھی جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں چالیس سالہ امیر خان ¾ بیس سالہ ارباز خان ¾ تین سالہ آیان اور فرمان شامل ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق گیس لیکج سے لگنی والی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔