اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رات کے اوقات میں موٹروے پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کی موجیں ختم ہو گئیں ،موٹروے پولیس نے نائیٹ ویڑن کیمر ے نصب کرنے کا کام شروع کر دیا۔کیمروں کی مدد سے رات کے اندھیرے میں بھی اور سپیڈ رکھنے والی گاڑیوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے موٹروے پولیس کو رات کے اوقات میں تیزرفتار گاڑیوں کو مانٹیر کرنے کے لیے جدید نوعیت کے50 کیمرے فراہم کیے گئے ہیں جن کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے نائٹ ویڑن کیمروں کی مدد سے رات کی تاریکی میں تیز رفتار گاڑیوں کی سپیڈ کو مانٹیر کیا جا سکے گا ، اور یہ کیمرے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھی مدد گار ثابت ہونگے ،اس کے علاوہ موٹروے کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے 45ہیوی بائیکس اور 500حفاظتی جیکٹس بھی فراہم کی گئی ہیں ،موٹروے کی جانب سے موٹروے پر کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے آئندہ ماہ کے آخر تک موٹروے پر تمام کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔