اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ریڈیو پاکستان میں کروڑوں کی کرپشن کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ریڈیو پاکستان میں سیکورٹی گارڈز بھرتی کا ٹینڈر من پسند کمپنی کو دینے کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کا اسکینڈل منظرعام پر آگیا ،پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خسارے میں ڈوبے قومی ادارے ریڈیو پاکستان نے سیکورٹی کاٹھیکہ ٹینڈر جیتنے والی کمپنی کے بجائے کمیشن کے عوض مہنگی ترین کمپنی کو دے دیا ہے ،ریڈیو پاکستان حال ہی میں تعینات ہونے والی اعلیٰ افسر ڈائریکٹر انجئیرنگ و کمیٹی چےئرمین محمد خان نے 312سیکورٹی گارڈز اور سپروائز کے لیے سالانہ ٹینڈزکی مد میں ایس او ایس پاکستان کو ٹینڈر جیتنے کے باوجود ٹھیکہ فئیرلیس اور میٹرو سیکورٹی کمپنیز کو دیاہے۔آن لائن کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق ایک طرف تو قومی ادارہ ریڈیو پاکستان خسارے کے باعث ملازمین کو ماہانہ تنخواہیں دینے سے بھی عاجز ہے وہیں سیکورٹی گارڈز بھرتی کا ٹینڈر من پسند کمپنی کو دینے کے عوض 3کروڑروپے کی کرپشن کا اسکینڈل منظرعام پر آگیا ہے۔پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکورٹی کاٹھیکہ ٹینڈر جیتنے والی کمپنی ایس او ایس پاکستان کے بجائے کمیشن کے عوض مہنگی ترین کمپنیز فئیرلیس اور میٹرو سیکورٹی کو دے دیا گیاہے۔ریڈیو پاکستان حال ہی میں تعینات ہونے والی اعلیٰ افسر ڈائریکٹر انجئیرنگ و کمیٹی چےئرمین محمد خان نے 312سیکورٹی گارڈز اور سپروائز کے لیے سالانہ ٹینڈزکی مد میں جون کے ماہ میں جاری کیے۔واضح رہے کہ ایس او ایس گزشتہ پانچ سال سے سیکورٹی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کو نظرانداز کرتے ہوئے زون ون (اسلام آباد ،پنجاب ،جموں کشمیر ،شمالی علاقہ جات اور خیبرپختونخوا )جبکہ زون ٹو کے تحت (سندھ اور بلوچستان ) میں چوتھے نمبر پر آنے والی کمپنی اور دوسرے نمبر پر آنے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیاہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹینڈر جیتنے والی کمپنی 14500میں سیکورٹی گارڈز فراہم کررہی تھی جبکہ زون ون کا ٹھیکہ 19600میں سیکورٹی گارڈز فراہم کرنے والی کمپنی اور زون ٹو میں 17000روپے فی کس کے حساب سے گارڈز فراہم کرنے والی کمپنی کو دے دیاہے جو پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت قومی خزانہ کو تیس لاکھ ماہانہ جبکہ سالان تین کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا جارہاہے۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر انجئیرنگ و کمیٹی چےئرمین محمد خان نے کہا کہ ٹینڈر ٹھیکہ کے خلاف کیس عدالت میں ہے کمپنی کی جانب سے مقررہ کردہ سہولت فراہم نہ کی گئی جس پر ٹھیکہ چوتھے نمبر اور دوسرے نمبر پر آنے والی کمپنی کو دیاگیاہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…