لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت میں شامل شق کے مطابق تمام پارلیمانی جماعتوںپر مشتمل کمیشن کی سفارشات سے احتساب کا ادارہ قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے تسلیم کیا ہے کہ لندن میں طے پانے والے میثاق جمہوریت میں شفاف احتساب کےلئے ادارے کے قیام کےلئے رکھی گئی شق پر اس کے سابق دور حکومت میں عمل نہیں ہو سکا ۔ تاہم اب موجودہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ لندن میں طے پانے والے میثاق جمہوریت کی شق کے مطابق تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جو احتساب کے ادارے کی بنیادرکھے جس کے بعد کسی کو بھی احتساب کے عمل پر انگلی اٹھانے کا موقع نہیں مل سکے گا۔