لاہور(نیوزڈیسک)لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سی سی پی او لاہور امین وینس نے اپنے آفس میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ اور لاری اڈا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئےگاڑیوں میں چھپا کر لاہور لایا گیابھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے عبید اللہ،انعام اللہ،ظہورخان اور احمد شیخ سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔امین وینس کا کہنا تھا کہ پکڑا گیا اسلحہ دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا، انھوں نے کہاکہ لاہور میں اسلحہ ڈیلروں کی انسپکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور کوٹے سے زیادہ اسلحہ منگوانے والے ڈیلروں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔