لاہور(نیوزڈیسک)رواں ہفتے سرکاری ملازمین چار تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے ،پردیسیوں نے گھروں کو جانے کی منصوبہ بندی کر لی ۔24دسمبر جمعرات کو عید میلاد النبی،25دسمبرجمعہ کو یو م قائد و کرسمس کی مناسبت سے تعطیلات ہوں گی جبکہ 26 اور27دسمبر کو ہفتہ اور اتوار کو ملا کر مجموعی طور پر چار تعطیلات ہوں گی ۔ روزگار اور تعلیم کے سلسلہ میں دوسرے شہروںسے آئے ہوئے پردیسیوں نے چار تعطیلات کو دیکھتے ہوئے گھروں کو جانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جو بدھ کے روز روانہ ہو جائیں گے۔