اسلام آباد(نیوزڈیسک)چوہدری نثار ان ایکشن،غیرملکی ایئرلائن کیخلاف کارروائی کے حکم کے بعد ایک اوردبنگ فیصلہ،اہم عہدیداربرطرف، وزیرداخلہ نے ایک خاتون کے لاہور سے دبئی اپنے بیٹے کے پاسپورٹ پرسفرکرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار ایف آئی اے افسران کو نوکری سے برطرف کردیا۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق لاہور سے ایک خاتون کے اپنے بیٹے کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے معاملے کی انکوائری کرائی اور پھر غفلت ثابت ہونے پر متعلقہ ایف آئی اے افسران کو نوکری سے برطرف کردیا، وزیرداخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اگر پی ا?ئی اے کا عملہ سستی یا کوتاہی کا مظاہرہ بھی کرے تو ایف آئی اے کا عملہ کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کرے۔