اسلام آباد (این این آئی)سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات سے متعلق وفاق کودو خط تحریر کیے ہیں جس میں رینجرز اختیارات میں دہشت گردی سے نمٹنے کا ذکر شامل ہی نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خط میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت کم کر کے چار ماہ کے بجائے دو ماہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔خط کے متن کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات صرف کراچی کے لیے ہونگے۔خط میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں شرائط اور کچھ نکا ت کا اضافہ کردیا گیااور اس سے متعلق وفاقی سیکریٹری داخلہ کو سندھ اسمبلی کی قرار داد سے باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیاہے ۔ خط میں رینجرز کے خصوصی اختیارات 6دسمبر 2015سے 5فروری 2016تک دیے جانے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔