لاہور ( نیوزڈیسک)برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میںصوبے میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ہے اورکہا ہے کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعلیٰ شہبازشرےف کے حالیہ دورہ لندن کے دوران پنجاب کے مختلف شعبوں مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی کے ذرےعے انفرادیت لانے کےلئے شاندار اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف صوبے کے عوام کو بہترےن خدمات کی فراہمی کےلئے انتھک محنت کررہے ہےں ، خصوصاً پنجاب میں تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے انہوں نے قابل قدر اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کےلئے شہباز شرےف کا خلوص اورعزم متاثرکن ہے۔