جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور میں اربوں کا تفریحی منصوبہ،چین سے معاملات طے پاگئے

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کے نواح میں ڈزنی لینڈ کی طرز پر اعلیٰ معیار کا تفریحی پارک اور ایکویریئم بنانے کے امورپر گفتگو اور تعمیر میں تیزی لانے کے حوالے سے قائم کمےٹی کا اجلاس پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈٹریڈ لاہور میں وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کی صدارت میں منعقد ہوا- کمشنر لاہورعبداللہ سنبل، ڈی سی او لاہورکپیٹن (ر) محمد عثمان، ڈی سی او شیخوپورہ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شکیل احمد، چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ اینڈ ٹریڈ عبدالباسط اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بورڈآمنہ چیمہ نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب اور بالخصوص پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈٹریڈ چین کی گولڈن بِین کمپنی کو لاہور میں تھیم پارک بنانے کے لیے بھر پور سہولیات مہیا کرے گی۔ یہ سہولت تمام ممکنہ شعبوں بالخصوص زمین کے حصول، رسائی کے لیے سڑکوں، پانی اور بجلی کی فراہمی پر مشتمل ہو گی۔وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیم پارک کے لئے مطلوبہ اراضی چینی حکومت خود خریدے گی اور تھیم پارک کی تعمیر کے لئے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گی -اس بین الاقوامی تھیم پارک میں فائیو سٹار ہوٹل،کاروباری مراکز ،خریداری مراکز،واٹر ایکویرئیم ،سٹیٹ آف دی آرٹ رولر رائڈر اینڈ پوسٹر جیسی سہولیات میسر آئیں گی-چیئرمین PBIT عبدالباسط صاحب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کی گولڈن بِین کمپنی زمین حاصل کرنے کے بعد 18 ماہ کے اندر اندر یہ پارک تعمیر کرے گی۔ لاہور تھیم پارک ایشیا میں منفرد نوعیت کے تفریحی پارکس میں سے ایک ہو گا جس کی مکمل فنڈنگ اور تعمیر چین کا گولڈن بِین گروپ انجام دے گا۔ عبدالباسط نے بتایا کہ گولڈن بِین گروپ کے عہدیدار جگہ کے حتمی انتخاب کے لیے اگلے ماہ لاہور آئیں گے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر PBIT مس آمنہ چیمہ نے کہا کہ تھیم پارک تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے شعبے میں ایک انقلاب بپا کرے گا اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…