گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ نندی پورپراجیکٹ چل رہاہے ،اس منصوبے سے ساڑھے گیارہ روپے کے حساب سے فی یونٹ بجلی پیداکی جارہی ہے ،سندھ اسمبلی سے منظورکی گئی قراردادسے کراچی میں رینجرزکے اختیارات محدودنہیں کئے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عابدشیرعلی نے کہاکہ نندی پورپاورپراجیکٹ پرموجودہ حکومت توجہ نہ دیتی تو50ارب روپے ڈوب جاتے ،اصل مسئلہ کمپنیوں کے کنٹریکٹ ایشوزکوحل کرناہے ،کمپنیوں کے کنٹریکٹ ایشوزحل ہونے کے بعدنندی پورپاورپراجیکٹ کی بجلی کبھی بھی بندنہیں ہوگی ،حکومت نے مردہ گھوڑے میں جان ڈال کربجلی کی پیداوارشروع کی ۔انہوں نے کہاکہ آزادجموں وکشمیرپروفاقی حکومت کے 52ارب روپے بجلی کی مدمیں واجب الاداء ہیں ،اس کی ریکوری کیلئے کشمیرحکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ،بلکہ صرف دہشتگردوں کے خلاف ہے ،کراچی آپریشن میں رینجرزکے اختیارات محدودنہیں کئے گئے فوج باوقارادارہ ہے جسے زیربحث نہیں لاناچاہئے