اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری اداروں قومی خزانے پر بوجھ بن گئے ، دیانتدار عہدیداروں کی چھٹی سے پبلک سیکٹر کا خسارہ 600ارب سے بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی ادارے پی آئی اے ، پاکستان اسٹیل ملز اور ریلوے جیسے ادارے قومی خزانہ پر بوجھ بن گئے ہیں اور ان ادارروں کا خسارہ چھ سو ارب سے بڑھ گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس گزاروں سے بھرے قومی خزانے کو سرکاری اداروں کے خسارے کی وجہ سے مسلسل خالی کیا جارہا ہے اور اس خسارے کی سب سے بڑی وجہ تجارتی یونینز اور ان کے کرپٹ عہدیدار ہیں جو قومی اداروں کے بعض دیانتدار افسران اور عہدیداروں کو فارغ کرانے کیلئے ہڑتال اور احتجاج کرتے چلے آرہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اگر یہ دیانتدار افسران کیخلاف احتجاج اور ہڑتالوں کا جارہا تو ایک دن قومی اداروں کو مکمل تالا لگ سکتا ہے۔