کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے شہریوں کیلئے مہنگی بجلی نے ہلکا جھٹکا دیا ہے۔اکتوبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 54پیسے مہنگی ہوگئی۔نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرلی۔نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت کے بعد دی۔ نیپرا کوبتایا گیا کہ اکتوبر میں کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی سے مہنگے ریٹس پر بجلی ملی۔اس سے قبل نیپرا نے آ ئیسکو کا 5سالہ ٹیرف مقرر کرنے کے کیس کی بھی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کر لیا۔اس موقع پرممبر نیپرا پنجاب خواجہ نعیم نے تشویش کا ظہار کیا کہ آئیسکو نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو دس ارب روپے کی اضافی ادائیگیا ں کر رکھی ہیں۔