جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں سب سے زیادہ کامیاب 5بزنس آئیڈیاز

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر آپ کار وبار کے میدان میں کچھ کرگزرنا چاہتے ہیں اور آپ کو کچھ آئیڈیاز کی ضرورت ہے تو یہ درج ذیل تحریر آپ کی بہتر رہنمائی کرسکتی ہے ۔
ہم آپ کیلئے پاکستان میں سب سے زیادہ کامیاب سمجھے جانے والے بزنس کی ایک فہرست پیش کررہے ہیں ۔

ای بزنس
موجودہ دور میں جہاں ہر فرد کمپیوٹر اور تکنیکی آلات سے منسلک ہوچکاہے تو وقت کے تقاضوں کے عین مطابق اس سے فائدہ نہ اٹھانا یقینا بیوقوفی ہوگی ۔اپنے اس آئیڈیا کو فوری عملی جامہ پہنائیں کیونکہ ناظرین کی ایک بہت بڑی تعداد آن لائن مصنوعات کی خریداری کا انتظار کررہی ہے ۔اگرچہ بہت سے ایسے ریٹیل سٹور موجود ہیں جو دھڑا دھڑ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں لیکن اس کے باوجود اس میدان میں بہت بڑا سکوپ ابھی بھی موجود ہے ۔

موبائل ریپیئر ، ایزی لوڈ
اگر آپ واقعی ٹیکنالوجی سے منسلک ہیں اور آپ موبائل فون مرمت کرنا بھی جانتے ہیں تو پہلی فرصت میں دکان کھول کر موبائل فون مرمت کرناشروع کردیں ، نئے موبائل فون خرید کر بچیں اور اس کے علاوہ ایزی لوڈ کی سروس بھی مہیا کریں ۔

ڈیری فارمنگ
آپ نے کبھی یہ نہیں سنا ہوگا کہ کسی گوالے کو یادودھ دہی کا کام کرنے والا دکاندار خسارے سے دو چار ہواہے کیونکہ ملک میں خالص دودھ کی مانگ میں روزبروز اضافہ ہورہاہے ۔پاکستان میں دودھ کی فراہمی کے صرف دو مقامی برانڈز ہیں ۔آپ کے برانڈ کو بھی اپنی پہچان حاصل کرنے کیلئے بھی وسیع موقع موجود ہے ۔لیکن ایک مسلمان ہونے کے ناطے ملاوٹ سے پرہیزکریں کیونکہ ارشاد نبوی ۖ ہے کہ ”جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں ”،اور غیر مسلم ملاوٹ نہیں کرتے ۔

جنریٹرز یوپی ایس
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بجلی کا آنا نعمت سے کم نہیں ۔توانا ئی بحران سے شدید دو چار اس مملکت خداداد میں یو پی ایس اور جنریٹرز کا کام موجودہ دور میں سب سے بہترین سمجھا جاتاہے ۔

رئیل اسٹیٹ
رئیل اسٹیٹ کا کام یقینا سب سے پرانا اور سب سے زیادہ معروف کاروبار ہے ۔جائیداد خریدنا اور بیچنا ، اگر آپ کو اس کاروبار سے واقفیت ہے تو اس سے آپ خاطر خواہ منافع کما سکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…