کراچی( نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 89کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح ملکی تاریخ میں پہلی بار 20ارب ڈالر کی سطح سے بڑھ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 11دسمبر کو اختتا م پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر19ارب81کروڑ93لاکھ ڈالر سے بڑھکر20ارب70کروڑ93لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر15ارب71کروڑ93لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4ارب99کروڑ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کی وجہ حکومت کو لانگ ٹرم سینڈیکیٹ فنانسنگ کی مد میں وصول ہونے والے300ملین ڈالر بتائے جاتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں