اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے قومی ائرلائن(پی آئی اے) کے ملازمین کو نجکاری نہ کرنے کی مشروط یقین دہانی کر ادی ہے ،انہوں نے یہ یقین دھانی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کرائی ہے، وفد نے گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے پی آئی اے کے ملازمین کو نجکاری نہ کرنے کی مشروط یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے پی آئی اے کی بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دیکر ایک ہفتے میں سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 26فیصد شےئرز سمیت انتظامی کنٹرول دینے کا فیصلہ برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قومی ائیرلائن کی بحالی کیلئے کمیٹی بنا دی ہے ۔وزیراعظم ہاؤس کہنا ہے کہ کمیٹی سفارشات پر عملدرآمد ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔