دبئی (نیوز ڈیسک)خلیجی ریاست قطر کو 15 سال میں پہلی بار نئے سال کے بجٹ میں خسارے کا سامنا کرنا پڑیگا۔قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العیمادی کے مطابق ان کو 2016ءکے بجٹ میں 46.5بلین ریال کے خسارے کا سامنا ہوگا جس کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں میں کمی آنا ہے۔ سال 2016ءمیں اخراجات 202.5بلین ریال ہونگے جبکہ آمدنی 156بلین ریال رہنے کا امکان ہے ۔ نئے بجٹ میں صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کیلئے کل 45.4فیصد یا 91.9بلین ریال مختص کئے جائیں گے۔