ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کیلئے خوشی کی بڑی خبر،چین نے اربوں ڈالر کے اہم منصوبے کی منظوری دیدی

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانیوں کیلئے خوشی کی بڑی خبر،چین نے اربوں ڈالر کے اہم منصوبے کی منظوری دیدی،چین کی سرمایہ کاری کے بارے میں سٹیٹ کونسل نے تھرمیں کوئلے کی تلاش واخراج اور660میگاواٹ کابجلی گھرلگانے کیلئے ابتدائی طورپرایک ارب بیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی منظوری دیدی ہے اوراس مقصد کیلئے باقاعدہ دستاویزات پردستخط 21دسمبرکوبیجنگ میں ہونگے بعدازاں اس منصوبے کومزید وسعت دی جائے گی جس پر اربوں ڈالر کے اخراجات آئیںگے۔اس امرکی تصدیق چائناسٹیٹ کونسل کی طرف سے وزارت پانی وبجلی کے سیکرٹری محمدیونس ڈھاگہ کولکھے گئے خط میں کی گئی ہے یہ منصوبہ تھرکے بلاک ٹومیں قائم کیاجائیگا اور3.8ایم ٹی پی اے کوئلہ نکالاجائیگا۔ چینی کمپنی سائنوشوئراورسندھ اینگرومائننگ کمپنی ملکریہ منصوبہ مکمل کرینگے اوراس منصوبے کی منظوری کوتھوڑے وقت میں بڑی کامیابی قراردیاجارہاہے ۔ یہ منصوبہ بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کاحصہ ہے جس پرنومبر2014ءمیں دستخط کئے گئے منصوبے کیلئے تمام ضروری تقاضے ایک سال میں مکمل کئے جائیں گے اورحکومت اسے اولین ترجیح قراردیتی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…