پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ ،اتارچڑھاﺅسے مزید291 پوائنٹس کمی

datetime 16  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) سرمایہ کاروں میں بے اعتمادی اورسرمایہ کاری استعداد کم ہونے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو دوسرے دن بھی کاروباری صورتحال غیرتسلی بخش رہی، اتارچڑھاو¿ کے رحجان کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے۔جس سے انڈیکس کی32700 ،32600 اور32500 پوائنٹس کی 3حدیں بیک وقت گرگئیں، 65.37 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید51 ارب96 کروڑ68 لاکھ4 ہزار93 روپے ڈوب گئے، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس290.78 پوائنٹس کی کمی سے32467.04 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 164.01 پوائنٹس گھٹ کر19066.82 ، کے ایم آئی30 انڈیکس326.73 پوائنٹس کی کمی سے54081.37 اور آل شیئراسلامک انڈیکس63.15 پوائنٹس گھٹ کر15175.97 ہوگیا۔
کاروباری حجم پیر کی نسبت0.68 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ55 لاکھ2 ہزار100 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار335 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں99 کے بھاو¿ میں اضافہ 219 کے داموں میں کمی اور17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں سیمنس پاکستان کے بھاو¿30 روپے بڑھ کر950 روپے اور خیبرٹوبیکو کے بھاو¿18.14 روپے بڑھ کر398 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاو¿374.53 روپے کم ہوکر7116.22 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاو¿33 روپے کم ہوکر635 روپے ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…