ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان بنتے ٹوٹنے کی یادیں جانئے انتخاب عالم کی زبانی

datetime 16  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(آن لائن) پاکستان بننے او رٹوٹنے کی یادیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ مینیجر انتخاب عالم کے ذہن میں آج بھی تازہ ہیں۔انتخاب عالم اس پاکستانی الیون کے کپتان تھے جو ڈھاکہ کی بد سے بدتر ہوتی صورت حال میں انٹرنیشنل الیون کے خلاف غیرسرکاری ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی۔اس انٹرنیشنل الیون کے کپتان مکی سٹیورٹ تھے جو انگلش کاو¿نٹی سرے کے کپتان تھے جس سے انتخاب عالم بھی کھیلتے تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انتخاب عالم نے کہا کہ پاکستان بنتے ہوئے بھی دیکھا ہے اور ٹوٹتے ہوئے بھی۔’میں 1947 میں اپنے والدین کے ساتھ جلی کٹی اور خون میں ڈوبی ہوئی لاشیں دیکھتا ہوا پاکستان پہنچا تھا۔ وہ پاکستان پہنچنے والی آخری ٹرین تھی جس میں ہم سوار تھے۔ میں بیان نہیں کر سکتا کہ اس وقت میری کیا حالت تھی۔ مجھے کیا پتہ تھا کہ میں اسی طرح کی ایک اور صورت حال سے گزروں گا۔‘انتخاب عالم پاکستان بنتے وقت کی صورت حال کو سقوط مشرقی پاکستان سے زیادہ قیامت خیز قرار دیتے ہیں لیکن ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ 1971 میں بھی جو کچھ ہوا وہ کم نہ تھا۔’غیر سرکاری ٹیسٹ میچ کے آخری دن پہلے مجھے فائرنگ کی آوازیں آئیں اور پھر لوگوں نے سٹیڈیم میں دھاوا بول دیا اور ہم تمام کھلاڑی ڈریسنگ روم میں دو ڈھائی گھنٹے تک بند رہنے کے بعد بڑی مشکل سے ایم این اے گیسٹ پہنچے جہاں سے انٹرنیشنل الیون کے کھلاڑیوں کو ان کے ہوٹل روانہ کیا گیا لیکن ہماری ٹیم اپنے ہوٹل اس لیے نہ جا سکی کیونکہ وہاں شیخ مجیب الرحمٰن پریس کانفرنس کر رہے تھے اور ہمیں وہاں آنے سے منع کر دیا گیا۔‘انتخاب عالم کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل الیون کے کھلاڑیوں کی خوش قسمتی تھی کہ پی آئی اے کی ایک پرواز ڈھاکہ سے جا رہی تھی جس سے انھیں روانہ کر دیا گیا۔ 1971 کی جنگ کے وقت بنگلہ دیش پاکستان کا ایک حصہ تھا جسے مشرقی پاکستان کہا جاتا تھا’مہمان کرکٹر تو ڈھاکہ سے فوری طور پر نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن ہمیں وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ مجھے پتہ چلا کہ ایک فلائٹ جانے والی ہے جسے ایک بریگیڈیئر حیدر صاحب کنٹرول کر رہے تھے جن سے میں نے درخواست کی کہ ہماری ٹیم اور امپائروں کو روانہ کرنے میں مدد کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…