کراچی(نیوزڈیسک)جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی نے پاکستان میں پہلی بار موٹر سائیکل کے لیے ٹیوب لیس ٹائر متعارف کرادیئے، اب لاکھوں موٹر سائیکل سوار جو غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ٹیوب لیس ٹائر سے محفوظ سفر کرسکیں گے۔کم آمدنی والے طبقے کےلئے موٹر سائیکل کی سواری واحد ذریعہ ہے جسے وہ باآسانی مرضی سے سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اسی وجہ سے چند برسوں میں موٹر سائیکل کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی میں بہتر سواری ایک بڑا مسئلہ ہے اسی وجہ سے موٹر سائیکل کی مناسب قیمت پر دستیابی سے اس کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔