لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا معاملہ شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ ہو گیا ۔پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے 308کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں 137قومی کرکٹرز بھی شامل ہیں جنہیں پانچ مختلف کیٹگریز میں رکھا گیا ہے ،کئی قومی کرکٹرز نے ملنے والی کیٹگریز پر اعتراض اٹھا یاہے ۔قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے دوسری کیٹگری ملنے پر احتجاج کیا ہے ۔عمر گل کو محمد عامر کا ساتھ تیسری کیٹگری میں شامل کیا گیا جس پر عمر گل نے پی سی بی سے گلہ کیا ہے ۔