انقرہ (نیوزڈیسک)ترکی نے عراقی حکومت کی جانب سے کیے گئے مطالبے کے بعد آخر کار عراق میں تعینات کیے گئے فوجیوں میں سے کچھ کو واپس بلا لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہ ترکی فوج کے اعلیٰ حکام نے کہاہے کہ دس سے 12گاڑیوں کا قافلہ بشیقہ کیمپ چھوڑ کر روانہ ہو چکا ہے ۔ترکی کی جانب سے عراق کے شہر موصل میں کرد فوجیوں کو داعش کیخلاف جنگ میں تربیت دینے کیلئے فوجی تعینات کیے گئے تھے جس پر عراق نے ترکی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنے فوجی واپس بلائے اور اس سے متعلق 48گھنٹوں کی ڈیڈ لائن بھی دی تھی جس پر ترکی نے اپنے فوجی نکالنے پر انکار کر دیا تھا تاہم آخر کار ترکی نے اپنے کچھ فوجی واپس بلا لیے ہیں ۔
عراقی حکومت کا کہناتھا کہ ترکی کی جانب سے فوجیوں کی تعیناتی بغیر کسی اجازت کے کی گئی ہے جو کہ عراق کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کیخلاف ہے ۔عراق نے سیکیورٹی کونسل میں مطالبہ بھی کیا تھا کہ ترکی اپنے فوجی فوری طور پر واپس بلائے ۔
ترکی کابڑااقدام ،دنیاکوحیران کردیا
14
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں