پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پہیہ جام اورمزدوربے روزگار، محکمہ سوئی گیس کابڑاحکم

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوزڈیسک) محکمہ سوئی گیس نے انڈسٹری کے کوٹہ میں 17فیصد کمی کردی اور انڈسٹری کو بندکر نے کا حکم دیدیا ہے ، ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کو سوئی گیس کی فراہمی بند کردینے سے صنعتی پہیہ جام اور مزدور بے روزگار ہو کر سٹرکوں پر آجائیں گے۔ ملکی ایکسپورٹ کو جو نقصان پہنچے گا وہ اپنی جگہ نیا بحران کھڑا کر دے گا جبکہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ سے منسلک دیگر صنعتی انڈسٹری کا بندہونا لازمی ہے۔وزیراعظم نوازشریف ذاتی طور پر اس مسئلہ کو حل کروائیں۔ آن لائن کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ریجنل چئیرمین چوہدری حبیب احمد نے اپٹپما ہاؤس میں منعقددہ ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے شرکاء ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے آئے روز زیر زمین گیس ذخائر ملنے کی نوید سنائی جاتی ہے یہ حالات دیکھ کرتو محسوس ہوتا ہے کہ سب سیاسی بیان ہو تے ہیں، افسوس تو یہ ہے کہ مقامی مینوفیکچرنگ اداروں کو سہولیات کی بجائے انہیں مسائل کا شکار کیا جارہا ہے تاکہ ہماری امپورٹ اورا سمگلنگ میں اضافہ ہو، بعض قوتیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھ سکتیں اوروہ ذاتی مفاوات کے پیش نظر ملکی مفاد کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔انہوں نے کہا ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی بندش سپننگ، پاور لومز، سائزنگ، ایمبرائیڈری اور سٹیچنگ سنٹرز بھی بند ہو جائیں گے کیونکہ جب خام مال پراسیس ہی نہیں ہو گا یہ ادارے کس طرح چل سکتے ہیں۔فیصل آباد کی صنعتوں کو پہلے ہی محدود پیمانے پر کو ٹہ سسٹم کے تحت سوئی گیس دی جارہی تھی اور یہ اچانک 17 فیصد کر دی گئی مگر اچانک مقامی سوئی گیس حکام نے مکمل بندش کے آرڈرز جاری کردیے ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے اداروں میں بعض مشینیں صرف سوئی گیس کے سہارے ہی چل سکتی ہیں اور خام مال کی تیاری کے دوران وہ ایک پراسیس کا حصہ ہیں۔ ان کے بند ہونے سے دوسری مشینیں بھی بند رکھنا پڑتی ہیں ۔ہمارا ملک جو پہلے ہی توانائی بحران کی وجہ سے GSP پلس کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکا سوئی گیس میں تعطل رہی سہی کسر پوری کردے گا۔ مہنگائی کے اس دور میں جب مزدور صنعتی پہیہ چلنے کی بدولت اپنا چولہا جلائے ہوئے تھے اب ان کے چولہے بجھ جائیں گے۔وہ بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے ڈکیتیوں کا سہارا لیں گے یا پھر سڑکوں پر نکل کر امن دامان کو تباہ کریں گے۔ دونوں صورتوں میں نقصان ہی نقصان ہے۔ چوہدری حبیب احمد نے وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلی پنجاب اور وزیرپٹرولیم سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ کی صنعت کو درپیش توانائی بحران کے عذاب سے نکالنے کے لئے کو ئی ایسا راستہ نکالیں کہ یہ آئے روز کی بحرانی کیفیت ختم ہو جائے اور صنعتی امن برقرار رہ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…