اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے سینیٹر نعمان وزیر سے ناکے پر ناروا سلوک کیے جانے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف ٹیلی فونک رابطہ کر کے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹر نعمان وزیر کے ساتھ ناکے پر ناروا سلوک کے بارے میں پتہ چلا تو اس بارے میں آرمی چیف کو آگاہ کیا ۔ان کا کہناتھا کہ آرمی چیف کو واقعے کا علم نہیں تھا جب انہیں واقعے سے متعلق آگاہ کیا تو انہوں نے غصے اور افسوس کا اظہار کیا ۔رضا ربانی نے کہا کہ آرمی چیف نے واقعے کی تحقیقات کرانے کا کہا ہے ،آرمی چیف کارروائی سے متعلق آگاہ کریں گے تو ایوان کو بتا وں گا ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک پارلیمانی لیڈر اور سینیٹر نعمان وزیر نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ اتوار کو اپنے سٹاف کے ساتھ نوشہرہ میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے دورے کر رہے تھے ،اس دوران نوشہرہ پشاور روڈ پر واقع چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے روک کر ناروا سلوک کیا ۔انہو ں نے کہا کہ چیک پوسٹ پر موجو د اہلکاروں کو اپنے بارے میں بتا لیکن پھر بھی انہو ں نے گاڑی سے اتار کر تلاشی لی اور ناروار رویہ برتا ۔روز نامہ ”دی نیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان وزیر نے کہا کہ اہلکاروں نے نہ صرف بے عزت کیا بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنا یا ۔انہوں نے کہاکہ اہلکاروں کے خلاف ہتھک عزت اور تشدد کرنے کی درخواست دے دی ہے ۔